خیبر پختونخوا : صحت کارڈ پلس کا بجٹ 35 ارب روپے

Jun 19, 2025 | 10:26:AM
خیبر پختونخوا : صحت کارڈ پلس کا بجٹ 35 ارب روپے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے لیے صحت کارڈ پلس کا بجٹ بڑھا کر 35 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے عوام کےلیے صحت کارڈ پلس بجٹ میں 6 ارب روپے مختص اور صحت کارڈ میں مزید مہنگے علاج بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ میں گردے، جگر، دل کے امراض اور بون میرو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑوں اور بچوں میں قوت سماعت کے لیے کوکلئیر ایمپلانٹ کا علاج بھی شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حادثات، ایمرجنسی، ذیابیطس، ہیپاٹائٹس، ڈائیلاسز اور کینسر کا علاج مفت ہوگا۔