چودھری شجاعت  اور چودھری سالک  کی کیمپ جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات

Jun 19, 2023 | 16:08:PM
چودھری شجاعت  اور چودھری سالک  کی کیمپ جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چودھری شجاعت حسین  اور چودھری سالک الہیٰ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے کیمپ جیل  پہنچ گئے۔
جیل حکام  کے مطابق چودھری برادران کے درمیان 50منٹ تک  طویل ملاقات جاری رہی جس میں موجودہ سیاسی کشیدگی  زیر موضوع رہی ،محکمہ داخلہ کی جانب سے چودھری برادران کے درمیان ملاقات ایڈمن بلاک میں کرانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے چند روز قبل پرویز الہیٰ کو  سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن لینے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا تھا،بعد ازاں ضمانت ملنے پر  دوبارہ  جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا  تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت چیک پوسٹ سے گرفتار