ہنگو ؛سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک حشمت خان)ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے9 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق زرگری شناواری میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کی،آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او ہنگو خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ سمیت 4 افراد زخمی ہو ئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور خیریت دریافت کی ۔ وزیر داخلہ نے بلند حوصلے کو سراہا۔
محسن نقوی نے ڈی پی او اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کازخمی ڈی پی او ہنگوسے رابطہ ،خیریت دریافت کی
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کےمطابق ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔