شہری ٹرین کے نیچے آنے پر معجزانہ طور پر بچ گیا۔۔ ویڈیو وائرل

Jul 19, 2021 | 18:05:PM
 شہری ٹرین کے نیچے آنے پر معجزانہ طور پر بچ گیا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی کی اہمیت کا انذاہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کسی مصیبت میں پھنس جائے یاموت کے منہ سے واپس آئے، ایک ایسا ہی واقعہ بزرگ شہری کے ساتھ پیش آیا جو کہ ٹرین کے نیچے آگیا اور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

 سوشل میڈیا پر ایسے متعدد واقعات کی ویڈیوز موجود ہیں جس میں معمولی سی غفلت کی وجہ سے انسانی جان سے ہاتھ دھوناپڑا جبکہ ایسے بھی لزرہ خیزواقعات موجود ہیں جس میں بڑی مصیبت میں پھنسے ہوئے افراد موت کے منہ سے واپس آئے، ایک ایسا ہی واقعہ بزرگ شہری کے ساتھ پیش آیا جو کہ ٹرین کے نیچے آگیا واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ 
دل دہلادینے یہ واقعہ گزشتہ روزبھارتی شہر ممبئی کے علاقے کلیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا،بھارتی میڈیا کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک 70 سالہ ضعیف شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے چند لوگ ایک شخص کو ٹرین کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، تھوڑے سے سہارے سے اس شخص کو ٹرین کے نیچے سے زندہ وسلامت بھی نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ضعیف شخص کے ریلوے ٹریک پر گرنے کا واقعہ اتوار کی دوپہر 12 بجے کے بعد پیش آیا، پلیٹ فارم نمبر 4 سے اپنی منزل کے لیے رواں دواں تھی کہ عین اسی لمحے 70 سالہ ہری شنکر ریلوے ٹریک سے گزرتے وقت گر کر ٹرین کے نیچے پھنس گئے، تاہم اگر ریلوے ڈرائیور اسی لمحے ایمرجنسی بریک لگائی۔
بزرگ کے ٹرین کے نیچے آنے پر ہلچل مچ گئی جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں نے صعیف شہری کو ٹرین کے نیچے سے نکالا جبکہ واقعہ رونما ہونے پر متعلقہ ٹریک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا