لاہور:میو ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) لاہور کےمیو ہسپتال کے ہڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے وارڈ میں دھواں بھر گیا، وارڈ میں موجود تمام مریضوں کوفوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ ہڈی وارڈ کے ایکسرے روم میں پیش آیا ہے جس کے باعث ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیاگیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس سے اب کوئی نہیں مرے گا۔۔ معجزہ نما دوا تیار