بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سےعارضی کنارہ کشی کا اعلان

Jan 19, 2026 | 16:41:PM
 بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا سوشل میڈیا سےعارضی کنارہ کشی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوی پوسٹ کی جس میں تحریر کیا کہ میں اس وقت اپنی ذمہ داریوں، رشتوں،کام اور ہر چیز سے کچھ وقت کا وقفہ لینا چاہتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ میں واپس آؤں گی یا نہیں۔


گلوکارہ نےمزید لکھا کہ میں میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ میری کوئی ویڈیو نہ بنائیں، میری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور مجھے سکون سے جینے دیں۔
نیہا ککڑ کی پوسٹ کے بعد انکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔