قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری،پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ کو دوبارہ خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف )سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے معاملے پرپی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
خط سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے لکھا گیاہے ۔
خط میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر رکھا ہے،سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی عدم تقرری آئینی اور جمہوری روایات کے خلاف ہیں،قائدِ حزبِ اختلاف کے بغیر ایوان ادارہ جاتی طور پر نامکمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے قانون سازی کی سفارش
خط کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کی عدم موجودگی سے نگرانی اور احتساب کا عمل متاثر ہو رہا ہے،قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری میں تاخیر جمہوری اقدار کو کمزور کر رہی ہے،اس لئے سینیٹ رولز 2012 کے تحت فوری تقرری عمل میں لائی جائے۔