ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار

Jan 19, 2026 | 13:41:PM
ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر کوگرفتار کر لیاگیا۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فحاشی پھیلانے میں ملوث خاتون سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ کو گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے ایک وائرل ویڈیو میں پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا دعویٰ کیا تھا، انفلوئنسر خاتون نے نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا جو معاشرتی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈزنی کے معروف اینیمیٹر، ہدایتکار اور کہانی نویس راجر ایلرزچل بسے
گرفتار انفلوئنسرکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فحاشی اور بے راہ روی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر ٹک ٹاکر خاتون کو تھانہ گلبہار کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ۔