پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

Jan 19, 2026 | 11:09:AM
پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے چاول کی برآمدات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔
ایک بین الاقوامی جریدےنےپاکستانی چاول کی عالمی سطح پرپذیرائی کی تصدیق کر دی ہے،دسمبر 2025 کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا خاص طور پر باسمتی چاول کی برآمد میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمدکیے،جبکہ اسی عرصے میں ویتنام کی چاول برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔ 
اس شاندار کارکردگی کےنتیجےمیں پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کیلئے ”راہگزر“ موبائل ایپ متعارف
زرعی ماہرین کے مطابق پاکستانی باسمتی چاول کا اعلیٰ معیار اور مسابقتی قیمتیں بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں، چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے زرعی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔