چھٹیاں ختم، پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے

Jan 19, 2026 | 09:08:AM
چھٹیاں ختم، پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں، طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مارکیٹیں بند رہیں گی

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کے لیے پیر سے جمعرات تک CPD (کنٹینیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ) اور نصابی تیاری میں شرکت لازمی ہو گی تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔