صادق سنجرانی سمیت 6 سینیٹرز انتخابات کی دوڑ میں شامل

Jan 19, 2024 | 14:17:PM
صادق سنجرانی سمیت 6 سینیٹرز انتخابات کی دوڑ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت متعدد سینیٹرز اس بار عام انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عام انتخابات 2024 میں  موجودہ  6سینیٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آزاد اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر کوئٹہ چاغی اور ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں  ،سابق وزیر اعظم وسینیٹرسید یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ملتان کے قومی اسمبلی کے 2حلقوں سے امیدوار ہیں جبکہ  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسد جونیجو میرپور خاص سے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ڈاکٹر سمیت 2زخمی