باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

Jan 19, 2024 | 13:29:PM
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ  پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عبدالرحمن اور ان کا ڈرائیو زخمی ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامرشہزاد) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ  پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عبدالرحمن اور ان کا ڈرائیو زخمی ہوگئے۔ 

گورنر کے پی نے ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحمن کو پشاور منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی ہدایت دے دی۔

گورنر کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے کور ہیڈکوارٹر پشاور آفس رابطہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی درخواست کی جس پر کور ہیڈ کوارٹر نے ہیلی کاپٹر مہیا کرنیکی درخواست منطور کرتے ہوئے فوری ہیلی کاپٹر بشمول 2 ڈاکٹروں کو باجوڑ روانہ کر دیا 

گورنر کی ہدایت پر کور ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرحمن کو سی ایم ایچ پشاور میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کردیا ہے۔  

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ

گورنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے اور سی ایم ایچ میں علاج معالجہ کیلئے کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔