پی ڈی ایم احتجاج،صورتحال خود مانیٹر کروں گا: شیخ رشید 

Jan 19, 2021 | 13:17:PM
پی ڈی ایم احتجاج،صورتحال خود مانیٹر کروں گا: شیخ رشید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے احتجاج کی صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کیلئے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی۔ کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ پر امن احتجاج کی اجازت ہے شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے۔ امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی۔