چیمپئینز ٹرافی ، فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار   

Feb 19, 2025 | 14:34:PM
چیمپئینز ٹرافی ، فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔

 نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔

فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں تاہم اوپنر کی انجری سے متعلق تاحال بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔

 پی سی بی کاکہنا ہے کہ فخرزمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے، فخرزمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھچاؤ کا شکار ہوئے ہیں۔