لاہور: امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

Feb 19, 2024 | 21:25:PM
لاہور: امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) چوہنگ میں فائرنگ سے امیر بالاج ٹیپو کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی، حملہ آور کی شناخت مظفر حسین کے نام سے ہوئی، حملہ آور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی تھا، پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ، شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم مظفر حسین  تقریب میں 3 بار امیر بالاج  کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سیکیورٹی نے ہٹایا، ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی، ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی، ملزم مظفر امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔