ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی مشکل میں پھنس گئیں

Feb 19, 2022 | 11:59:AM
انجلینا جولی ، مشکل میں پھنس گئیں
کیپشن: انجلینا جولی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں انجلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار بریڈ پٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ بریڈ پٹ نے ا لزام عائد کیا کہ انجلینا جولی نے ان کی اجازت کے بغےر غیر قانونی طور پر فرانس کی جائیداد کے شیئر زروسی سرمایہ کار کو فروخت کئے ہیں ۔ مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں اور بیوی میں یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ جائیداد کے شیئرز ایک دوسرے کی اجازت کے بغیر فروخت نہیں کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی 2014میں ہوئی تھی جبکہ وہ 2004سے ریلیشن شپ میں تھے ۔ان کی شادی صرف دو سال چل سکی اور 2016دونوں اداکاروں میں طلاق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ لتا منگیشکر کی انتقال سے قبل ویڈیو سامنے آگئی