صرف لانگ مارچ یا دھرنا ؟پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی

Feb 19, 2021 | 10:24:AM
 صرف لانگ مارچ یا دھرنا ؟پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت کے خلاف غیر معینہ مدت تک دھرنے کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ  حکومت لانگ مارچ کے شرکاء کو جس شہر میں روکے گی وہیں دھرنا دے دیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے  اجلاس کی اندرونی کہانی  منظر عام پر آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھرنے کو لانگ مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔لانگ مارچ میں شامل ہر جماعت اپنے کارکنوں کا خرچ اٹھائے گی۔ملک بھر سے قافلے ایک ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوں  گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے حکومت لانگ مارچ کے شرکاء کو جہاں جس شہر میں روکا جائے گا وہ قافلہ وہیں دھرنا دے دے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لانگ مارچ کی منزل فیض آباد ہو گی یا ڈی چوک؟ اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی پلاننگ کمیٹی کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دھرنے کی جگہ باتھ روم، کھانے اور دیگر انتظامات تمام جماعتوں کی مقامی تنظیمیں اٹھائیں گی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد، کے پی، آزاد کشمیر اور نواحی علاقوں کے کارکنوں کو زیادہ تعداد میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے 26 مارچ کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جسے مہنگائی مارچ کا نام بھی دیا گیا ہے۔