ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں ،جلد سڑکوں پر دوڑیں گی

Dec 19, 2025 | 22:50:PM
 ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں ،جلد سڑکوں پر دوڑیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کی شہریوں کے لئے خوبصورت ڈبل ڈیکر بسیں کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر پہنچ گئیں ۔جلد ہی یہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر دوڑیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر جہاز سےاتار لی گئیں ہیں۔ڈبل ڈیکر بسیں کراچی گیٹ وے بلک  ٹرمینل پر لائی گئی ہیں ، یہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر جلد رواں دواں ہو گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی میں مختلف روٹس پر چلائےگا۔ڈبل ڈیکر بسیں جلد ہی کراچی پورٹ سےکلیئرنس کےبعد ڈپو پر پہنچائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، فتنہ الخوارج کے 4دہشتگرد ہلاک