شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، فتنہ الخوارج کے 4دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی بزدلانہ اور گھناونی دہشت گرد کارروائی ،خارجی دہشتگردوں کا بویا میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کیمپ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا،خودکش حملہ آوروں نے بارودی گاڑی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، دیوار گر گئی، قریبی آبادی اور مسجد کو نقصان پہنچا،دہشتگرد حملے میں 15 مقامی شہری شدید زخمی ہو گئے ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔حوالدار محمد وقاص ضلع کوٹلی کے رہائشی شہادت کا رتبہ پا گئے،نائیک خانویز ضلع مانسہرہ کے رہائشی وطن پر قربان ہوگئے،سپاہی سفیان حیدرضلع وہاڑی کے رہائشی جام شہادت نوش کر گئے،سپاہی رفعت ضلع لیہ کے رہائشی دفاع وطن میں شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ افغانستان میں موجود خوارج نے منصوبہ بند کیا،افغان طالبان کے اس دعوے کی نفی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی،پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے خوارج کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان نے خوارج، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھا ہے۔پاکستان کی سلامتی اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرین پر چڑھنے والے محمد وقار کی مشیر وزیر اعلیٰ سے ملاقات،مریم نواز کا مداح مطمن ہوگیا