مبینہ زیادتی کی کوشش، بیٹی نے باپ کو قتل کر ڈالا

Dec 19, 2022 | 13:45:PM
مبینہ زیادتی کی کوشش، بیٹی نے باپ کو قتل کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شکر گڑھ کے علاقے جھنڈے لنگہ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ باپ غلط حرکت کرتا تھا، زیادتی کی کوشش بھی کی جس کے باعث باپ کو سوتے میں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لڑکی سے زیادتی، اہم شخصیت گرفتار

مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے سبب بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔