لڑکی سے زیادتی، اہم شخصیت گرفتار

Dec 19, 2022 | 13:36:PM
لڑکی سے زیادتی، اہم شخصیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیس بک پر دوستی کرکے زیادتی کرنے کے الزام میں ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی بہاولپور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی بہاولپور کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروایا گیا جس کے مطابق ملزم حسنین عباس نے لڑکی سے فیس بک پر دوستی کرکے اسے لاہور کے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

اس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی حسنین عباس کو حراست میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا تاکہ زیادتی کے متعلق درست شواہد حاصل کیے جاسکیں۔