بجلی سستی کرنے کی درخواست آگئی

کے الیکٹرک نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے

Dec 19, 2022 | 10:42:AM
k الیکٹرک, فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ,نیپرا, ڈسکوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کے الیکٹرک نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے درخواست بھیجی ہے جبکہ ڈسکوز نے فی یونٹ بجلی 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ضرور پڑھیں :حکومت چودھری پرویز الٰہی سے رابطہ نہیں کرے گی،اسحاق ڈار

نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی درخواستوں کی سماعت 27 دسمبر کو ہو گی۔