کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق۔۔ 260 نئے مریض رپورٹ

Dec 19, 2021 | 10:23:AM
 این سی او سی،  اعدادوشمار ، کورونا،اموات
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ 20 گھنٹوں  کے دوران مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این سی او سی کے  اعدادوشمار کےمطابق کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 872 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 589 ہے۔ ملک میں 12لاکھ 91 ہزار 108افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 52 ہزار 647 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 260 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھے صفر فیصد رہی،کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 90 ، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 80 ہزار 976اوربلوچستان میں 33 ہزار 551 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 259،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 کیسز اور آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 640 ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون ویرینٹ کے کیسز  میں اضافہ۔۔آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان