قاری عثمان کی عیادت، مولانا فضل الرحمان نے بھی ماسک پہن لیا

Dec 19, 2020 | 21:26:PM
قاری عثمان کی عیادت، مولانا فضل الرحمان نے بھی ماسک پہن لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علما ئے اسلام (ف )اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ماسک پہن لیا،مولانا فضل الرحمن نے قاری عثمان کی عیادت کے دوران ماسک پہنا، قاری عثمان ایک ماہ سے بیمار ہیں اور زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جامعہ عثمانیہ شیر شاہ میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور جامعہ عثمانیہ کے مہتمم قاری محمد عثمان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،قاری محمد عثمان گزشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں،مولانا فضل الرحمن نے قاری محمد عثمان سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل پابندی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی بڑھتی اور پھیلتی ہوئی لہر میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے توبہ استغفار، رجوع الیٰ اللہ، ذکر و اذکار اور مسنون دعاو¿ں کے اہتمام کو یقینی بنانا چاہئے۔مولانا فضل الرحمن نے قاری محمد عثمان سمیت تمام مریضوں کیلئے اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالی مسلمانوں کو ہر قسم کی پریشانیوں بیماریوں اور مشکلات سے اپنی حفظ وامان میں رکھے۔