ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف منافق ہے :خرم شیر زمان

Dec 19, 2020 | 14:31:PM
ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف منافق ہے :خرم شیر زمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ٹی آئی کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان نے پپلز پارٹی ن لیگ اورجے یو آئی ف کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کی حکمرانی کوحرام قرار دینے والے کس منہ سے بے نظیر کی برسی میں جارہے ہیں؟

انصاف ھاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےخرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایک جانب مولانا ہیں دوسری جانب ن لیگ، محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پی ڈی ایم کی قیادت کو دعوت دی جارہی ہے، ماضی میں مولانا فضل الرحمن کہا کرتے تھے خواتین میں کوئی کام نہیں، جبکہ ن لیگ بھی محترمہ کی کردار کشی کرتی رہی، یہ ان تمام جماعتوں کی منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہانہیں ملکی کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تینوں جماعتوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، فکر ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر دنیا بھر میں ٹریول پر پابندی لگ سکتی ہے۔

مراد علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ایک طرف کوروناکیسسز میں اضافے  کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب لاڑکانہ میں اجتماع منعقد کرنے جارہے ہیں اور پھر وزیر اعظم کو خط لکھ کر این ڈی ایم اے کے عدم تعاون کا بھی رونا روتے ہیں۔ دوہرے معیار پرمراد علی شاہ کیخلاف   ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔