لاہور جلسہ: حکومت کی ٹانگیں کانپتی دیکھی جائیں،   کیپٹن صفدر

Dec 19, 2020 | 14:17:PM
لاہور جلسہ: حکومت کی ٹانگیں کانپتی دیکھی جائیں،   کیپٹن صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہیں بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔ 13 دسمبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا  کہ ان پر قائم کئے مقدمات کی نوعیت وہی ہے جو کراچی میں جذبات میں آکر بنائے گئے مقدمے کی تھی۔ انہوں نے کہا سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، سیاستدانوں کے خلاف پہلے نیب فعال تھا تو اب اینٹی کرپشن کو پیچھے لگایا جارہا ہے کیونکہ نیب اپنی نیک نامی گنوا بیٹھی ہے، اس کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کریں گے،پھر یہ حکومت ہی ختم ہو جائے گی۔