موٹروے M-2 پر سوزوکی ایوری وین الٹنے سے آگ لگ گئی،خاتون جھلس کر جاں بحق

Aug 19, 2025 | 17:33:PM
موٹروے M-2 پر سوزوکی ایوری وین الٹنے سے آگ لگ گئی،خاتون جھلس کر جاں بحق
کیپشن: موٹروے M-2 پر سوزوکی ایوری وین الٹنے سے آگ لگ گئی، ایک خاتون جھلس کر جاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن جعفری)پنجاب کے ضلع چکوال میں موٹروے M-2 پرسوزوکی ایوری وین الٹنے سے آگ لگ گئی،حادثہ میں ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق  سوزوکی ایوری وین میں کل 9 افراد سوار تھے جس کو نیلہ انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم ایک بدقسمت خاتون وین میں پھنس کر رہ گئی۔

 ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ  گاڑی موٹروے M-2 پر اسلام آباد سے لاہور کی جانب جارہی تھی، حادثہ گاڑی کا اسٹئیرنگ لاک ہوجانے کے باعث پیش آیا،واقعہ کے بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی خاور حسین کی موت کی وجوہات سامنے آگئیں، فیکٹ فائندنگ رپورٹ تیار