ایران میں ڈوپٹے اور برقعہ کے ساتھ بھی معیاری فلمیں بنتی ہیں: سیفی حسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی ہدایتکار سیفی حسن نے کہا ہے کہ ایران میں سخت پابندیوں کے باوجود فلم انڈسٹری نے حیران کن ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی بہترین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔
سیفی حسن نے کہا کہ ایران میں میڈیا پر بہت زیادہ قدغن ہے لیکن اس کے باوجود ایرانی سینما نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں اداکار دوپٹہ اور برقعہ پہن کر بھی کمال کی اداکاری کرتے ہیں، لیکن شاندار فلمیں تخلیق ہو رہی ہیں۔
ہم ہمیشہ ضیاء الحق کے دور کا حوالہ دیتے ہیں کہ اس وقت دوپٹے کے ساتھ اداکاری کی جاتی تھی، مگر ایران آج بھی اسی ماحول میں ترقی کررہا ہے۔
ہدایتکار کے مطابق پاکستان میں بھی معیاری کام ہوتا ہے لیکن چونکہ مواد بہت زیادہ بنتا ہے اس لیے اچھا کام اکثر نظر نہیں آتا۔
سیفی حسن نے مزید کہا کہ پروڈکشن ہاؤس زیادہ تر مرکزی کرداروں کے فیصلے خود کرتے ہیں کیونکہ انہیں منافع چاہیے ہوتا ہے، البتہ ہدایتکاروں سے رائے ضرور لی جاتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایسے ڈرامے یا پروجیکٹس پر کام نہیں کرتے جن میں پسماندہ سوچ دکھائی دے، چاہے پروڈیوسرز انہیں اس کے لیے طعنے ہی کیوں نہ دیں۔
مزید پڑھیں:عالمی شہر ت یافتہ گلو کار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں