ادائیگیوں میں بہتری کیلئےپاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم پلس سسٹم لانچ

Aug 19, 2025 | 10:52:AM
ادائیگیوں میں بہتری کیلئےپاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم پلس سسٹم لانچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےپاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹلمنٹ میکنزم پلس سسٹم لانچ کردیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے اس کو ادائیگیوں اور سیٹلمنٹس کا جدید ترین نظام قرار دیدیا ۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان بڑے پیمانے کی ادائیگیوں میں شفافیت آئے گی۔
 جمیل احمد نےمزید کہا کہ تیز رفتاری اور عالمی معیار کی سہولت فراہم کی جائے گی   ۔

گزشتہ روز کراچی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کا مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور نمو بڑھ رہی ہے، ملک میں بچتیں کم ہیں اس لئے سرمایہ کاری کم ہے، ملک میں بچتوں کی شرح 7.4 فیصد ہے۔

 گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے انفرادی کھاتے 4 لاکھ ہے، بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔