شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں ، ترجمان اسلام آباد پولیس 

Aug 19, 2022 | 19:16:PM
ترجمان اسلام آباد پولیس، شہباز گل، ملنے، کسی کو اجازت نہیں،
کیپشن: اسلام آباد پولیس لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ ہسپتال پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے، اسلام آباد پولیس نے ہسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہناتھا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں ،کسی بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری،عدالت نے سوالات اٹھا دیئے