بارش، لینڈ سلائیڈنگ، شا ہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند

Apr 19, 2026 | 12:59:PM
بارش، لینڈ سلائیڈنگ، شا ہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات پربند ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وادیٔ نیلم کے علاقوں دواریاں، شیخ بیلہ اور کیل کے مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوچکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 متاثرہ مقامات پرسڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

محکمہ شاہرات کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 انتظامیہ کی وادیٔ نیلم کا رخ کرنے والے سیاحوں کواحتیاط کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کانگو وائرس سے بچاؤ؛خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں   الرٹ جاری