مہنگائی کا جن بے قابو، سادہ روٹی 6 روپےمہنگی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)مہنگائی کا جن بے قابوہوگیااور سادہ روٹی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوگیا ۔
لاہورمیں تندوروں سے روٹی غائب ہوگئی اور جہاں روٹی دستیاب ہے وہاں 14 کی جگہ 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے تندور مالکان نے خودساختہ طور پرروٹی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اورمختلف علاقوں میں نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گندم کٹائی سیزن کے آغاز کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
تندور مالکان کامؤقف ہے کہ ایل پی جی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجس کے بعد روٹی کی قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔