پی آئی اےکی سکردو سے انٹر نیشنل پروازیں بحال

Apr 19, 2024 | 18:53:PM
پی آئی اےکی سکردو سے انٹر نیشنل پروازیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)قومی ائیر لائن (پی آئی اے )نے سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر  لائن نے 29 اپریل سے دبئی تا سکردو براہ راست پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی اے ہفتے میں 2 دفعہ سکردو سے دبئی پرواز شروع کرے گا ،پی آئی اے نے پہلی دفعہ اگست 2023 میں سکردو کی براہ راست پرواز شروع کی تھی ،موسم بدلنے اور شدید طوفانی صورتحال کے بآعث پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی قدر میں کمی، روپے نے دیگر کرنسیوں کو بھی پچھاڑ دیا