بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے آئے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان چوری

Apr 19, 2023 | 20:36:PM
بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے آئے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) دنیامیں شرپسندی اور غلط معلومات پھیلانے کےحوالے سے مشہور بھارت کو ایک با رپھر سے جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نام نہاد دنیا کی مہنگی ترین اور پُرکشش انڈین پریمیئر لیگ  کھیلنے آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے سامان چوری ہو  گئے ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلز میں شامل  ڈیوڈ وارنر ، مچل مارش اور فِل سالٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں کے بلے ، پیڈز ،گلوز اور دیگر سامان چوری ہو گئے ہیں، اب تک 5 میچز کھیل کر کامیابی سے محروم دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی بلوں، پیڈز، جوتوں، گلووز اور دیگر سامان سے اس وقت محروم ہوئے جب کھلاڑی بنگلور سے دہلی ایئر پورٹ پر اترئے لیکن اس بات کا علم انہیں تب ہوا جب ایک دن بعد ان کے پاس کارگو سے کٹ بیگ واپس آئے، کارگو میں متعدد کھلاڑیوں کا سامان ہی نہیں تھا تو کسی کا سامان ہی آدھا تھا۔