عید سے قبل قیدیوں سے پیاروں کی ملاقات، عزیز واقارب اشکبار

Apr 19, 2023 | 14:42:PM
 عید سے قبل قیدیوں سے پیاروں کی ملاقات، عزیز واقارب اشکبار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کیمپ جیل میں عید سے قبل قیدیوں سے پیاروں کی ملاقات کے دوران عزیز واقارب اشک بار ہو گئے۔

عیدالفطرسے قبل جیلوں میں عام ملاقات کی اجازت دے دی گئی،کیمپ جیل میں 2ہزار کے قریب ملاقاتیوں کی اسیران سے ملاقات کروائی گئی،سپرنٹںدنٹ جیل ظہیر ورک کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں 7 سوسے 8 سو تک ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں جبکہ عام ملاقات کی اجازت کے بعد تعداد 3 گناہ بڑھ گئی ہے،آنے والے تمام شہریوں کی صبح 8 بجے سے لے کرشام 5 بجے تک ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

عید کے دنوں میں کھانا اور سامان فراہم کیا جاسکے گا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔