ریحام اور مشی خان کے ایکدوسرے پر طنز۔سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوتے رہے

Apr 19, 2022 | 22:33:PM
ریحام ۔ مشی خان۔ طنز۔سوشل میڈیا۔ صارفین۔ محظوظ 
کیپشن: ریحام خان اور اداکارہ مشی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور اداکارہ مشی خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت اور حمایت میں ایک دوسرے پر طنز کی بوچھاڑ کردی۔سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میزبان و اداکارہ مشی خان نے ریحام خان کو اداکاروں کے عمران خان کی حمایت کرنے پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دیا تھا۔مشی خان کا کہنا تھا کہ ا±نہوں نے بھی ریحام خان کا ایک ٹوئٹ پڑھا جس میں یہ لکھا ہے کہ یہ ممّی ڈیڈی اداکار جو عمران خان کی حکومت جانے پر جو احتجاج کررہے ہیں یہی احتجاج اگر کشمیر کے عوام کےلئے کرلیتے تو کیا ہی بات تھی، تو مشی خان نے لکھا کشمیر کےلئے احتجاج ریحام خان کرلیتی وہ کس بات کا انتظار کررہی ہیں۔انہوں نے ریحام خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’اب آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا ہے تو آپ کو کشمیر یاد آگیا ہے، ہمیں شکر الحمداللہ کشمیر یاد ہے اور ہم اس کے لئے آواز بھی اٹھاتے ہیں۔مشی خان نے پوری شوبز انڈسٹری کی جانب سے ریحام خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ہمیں پورا حق ہے کہ ہم کسی کی حمایت کریں اور کسی کی حمایت نہ کریں۔مشی خان کی بھرپور تنقید کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ ’یہ وہی ہے ناں جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟‘۔
 یہ بھی پڑھیں۔عمران خان کی گرفتار ی ،وزات داخلہ کا عہدہ سنبھالتے ہی رانا ثنا اللہ کا دبنگ اعلان