مودی کے بھارت میں انتہاپسندی عروج پر۔ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ترغیب

Apr 19, 2022 | 19:19:PM
 بھارت، مسلمانوں، گھر، مسمار
کیپشن:  بھارت میں مسلمانوں کے گھر مسمار کئے جارہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نریندرمودی کے بھارت میں ہندو انتہاپسندی اپنےعروج کو پہنچ گئی۔ ہریدوار دھرم سنسد اور دہلی مہا  پنچایت کے بعد اونا میں بھی دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا ۔ہندوؤں کو مسلح جتھےبنا کر مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ترغیب دی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق یاتی نرسنگھ آنند سمیت انتہاپسند ہندو  رہنماؤں نےمسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ دہرا دیا ہے۔ دوسری جانب من گھڑت الزامات کی بنیاد پر مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے بعد ہندو انتہاپسندوں نےاترکھنڈ میں بھی مسلمانوں کے گھر بلڈوز کرنےکا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی شہر گھرگون میں ہندو جلوس پر پتھراؤ کےمضحکہ خیز الزام میں دونوں بازوؤں سےمحروم مسلمان شخص کی دکان بُلڈوز کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب میں جائیداد خریدنے  کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر