پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیرمعمولی ائیر اسکارٹ پاکس سعودی تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔
Riyadh Kingdom Tower celebration Pakistan-Saudia defense agreement ???? pic.twitter.com/PimdFxty98
— Khaleej Mag (@KhaleejMag) September 18, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی افواج کا پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے باہمی احترام کی مثال ہے، ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس دوران خطے کے مسائل اور دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی وژنری قیادت اور مسلم دنیا کے لیے خدمات کو سراہتا ہوں، پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان سعودی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے۔
سعودی عرب کی سرزمین پر وزیراعظم پاکستان کو دئیے جانے والے شاہانہ پروٹوکل کی وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ڈالنا شروع کردی ہیں ایک بنیان المرصوص کی فتح نے پاکستان کا عالمی تشخص کس قدر بحال کردیا ہے اندازہ لگا لیں#PakistanSaudiPartnership pic.twitter.com/SfQiwidPKE
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 17, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ رائل سعودی ایئرفورس کے جیٹ طیاروں کی جانب سے ان کے طیارے کو فراہم کردہ بے مثال ایسکارٹ سے لے کر سعودی مسلح افواج کے چاق و چوبند گارڈز تک، استقبالیہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی محبت اور باہمی احترام کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ولی عہد کے ساتھ ان کی "انتہائی خوشگوار" بات چیت میں بہت سے معاملات کا احاطہ کیا گیا، جس میں علاقائی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو بڑھایا گیا، سعودی رہنما کے وژن اور قیادت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی گئی جو انہوں نے مسلم دنیا کو فراہم کی۔
Deeply touched by the heart warming welcome, accorded to me by my dear brother HRH Prince Mohammed bin Salman, Crown Prince and Prime Minister of Saudi Arabia, on my official visit to Riyadh.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 18, 2025
From the unprecedented escort provided to my aircraft by the Royal Saudi airforce jets… pic.twitter.com/RZvkOSQbF1
وزرائے دفاع کا ردعمل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اب دشمن کے خلاف صفوں میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
اپنی ایکس ٹائم لائن پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ "پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ پر ہے، دو برادر ملک دشمن کے خلاف صف آراء ہیں اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، رب کے سائے تلے انشاء اللہ پوری امت مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہو گی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ زندہ باد"۔
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد اردو، انگریزی اور عرب میں الگ الگ شیئر کیا ہے۔
سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘۔
سعودیہ اور پاکستان۔۔
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 17, 2025
جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔
ہمیشہ اور ابد تک۔???????????????? https://t.co/3oBMFEU1G5
#PICTURES: Several Saudi Royal Air Force fighter jets escorted the aircraft carrying Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif from the moment it entered Saudi airspace until its landing at King Khalid International Airport in Riyadh pic.twitter.com/8D0vsjh56A
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 17, 2025
Prime Minister Shehbaz Sharif receives a remarkably unique and heartwarming welcome in Saudi Arabia.‼️
— Kashmala Murad (@KashmalaMurad37) September 17, 2025
pic.twitter.com/U7jr7HbovK
A proud moment for Pakistan Saudi Arabia’s F-15 jets escorting Prime Minister Shehbaz Sharif’s aircraft is a historic honour, a powerful recognition of his leadership and the respect Pakistan commands.
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 18, 2025
PM Shehbaz Sharif’s heartfelt thanks in Arabic to the Saudi pilots reflect his… pic.twitter.com/8vNwzhZtvW
Prime Minister Shehbaz Sharif met Crown Prince and Prime Minister of Saudi Arabia, Mohammed bin Salman, at Al-Yamamah Palace in Riyadh. The two leaders held formal talks in the presence of their delegations, during which the historic “Strategic Mutual Defense Agreement” (SMDA)… pic.twitter.com/cgjNJzmlFB
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 17, 2025