پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کی فیس معافی پر غور

Sep 18, 2025 | 11:03:AM
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کی فیس معافی پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے فیس معافی پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تجویز دی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کر دی جائے۔

وزیر تعلیم کے مطابق حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا ہے کہ اس اقدام سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا ۔

 طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت میسر آئے گی۔

حکومت متاثرہ طلبہ کو تعلیم کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔

مزید پڑھیں:گوگل نے 6 سالہ بچے کی جان بچا لی