چکن پھر مہنگا ہو گیا

Sep 18, 2023 | 10:32:AM
چکن پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری،برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 27روپے کااضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 531 روپے کلو مقرر کی گئی ہے،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 341 روپے فی کلومقرر کیا گیا،زندہ برائلرکاپرچون ریٹ 354 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 288 روپے فی درجن ریٹ مقرر کی گئی،انڈوں کی پیٹی 8520 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون سسٹم داخل،بادل چھا گئے،بارشوں کا سلسلہ کب تک رہے گا؟بڑی پیشگوئی