ججز میڈیا پر بات نہیں کرسکیں گے، کوڈ آف کنڈکٹ میں نئی اہم ترمیم

Oct 18, 2025 | 17:40:PM
ججز میڈیا پر بات نہیں کرسکیں گے، کوڈ آف کنڈکٹ میں نئی اہم ترمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے  ججز کوڈ  آف کنڈکٹ میں بھی اہم ترمیم کر دی گئی۔ججز میڈیا پر بات نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کے دور میں ترمیم سے ججز کو الزامات کا جواب دینے کی اجازت دی گئی تھی،رول نمبر 5 میں دوبارہ ترمیم سے ججز کو پابند کردیا گیا ہے کہ ججز میڈیا پر بات نہیں کرسکیں گے۔ ترمیم کے مطابق ججز الزامات کا جواب تحریری طور پر ادارہ جاتی رد عمل کیلئے قائم کمیٹی کو بھیجیں گے،جج میڈیا پرایسے سوال کا جواب نہیں دے گا جس سے تنازعہ کھڑا ہو،سوال میں بے شک قانونی نکتہ شامل ہو، جج جواب نہیں دے گا۔

 کوڈ آف کنڈکٹ میں کہا گیا ہے کہ جج کو ہر معاملے میں مکمل غیر جانب داری اختیار کرنی چاہیے، جج کسی ایسے مقدمے کی سماعت نہ کرے جس میں ذاتی مفاد یا تعلق ہو،جج کسی قسم کے کاروباری یا مالی تعلقات سے اجتناب کرے،سیاسی یا عوامی تنازع میں شامل ہونا جج کے لیے منع ہے، جج کو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے اجتناب کرنا ہوگا،جج کسی بھی غیر معمولی مالی فائدے یا تحفے کو قبول نہیں کرے گا، جج کو عدالتی کام میں تیزی اور فیصلوں میں تاخیر سے گریز کا پابند بنایا گیا، جج آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا،جج غیر ضروری سماجی، ثقافتی یا سیاسی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا،جج غیر ملکی اداروں سے ذاتی دعوت قبول نہیں کرے گا،جج کسی وکیل یا فرد کی طرف سے ذاتی عشائیہ یا تقریب میں شرکت نہیں کرے گا، 

کوڈ آف کنڈکٹ میں جج کو صرف میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی ہدایت  اور کوڈ آف کنڈکٹ میں جج پر ہر قسم کے اندرونی یا بیرونی دباؤ سے آزاد رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب: دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع