یوٹیوب میں بڑی تبدیلیاں ہو گئیں

Oct 18, 2023 | 16:26:PM
یوٹیوب میں بڑی تبدیلیاں ہو گئیں
کیپشن: یوٹیوب میں بڑی تبدیلیاں ہو گئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور و معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم یو ٹیوب میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔

اگر آپ ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یقیناً یوٹیوب کا استعمال بھی کرتے ہوں گے، اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے جبکہ اس کے ڈیزائن کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں یو ٹیوب میں ہونی والی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا، کچھ فیچرز یوٹیوب کے ویب ورژن کے لیے ہیں جبکہ دیگر اسمارٹ فون ایپ اور اسمارٹ ٹی وی سافٹ وئیر پر کام کریں گے

دوگنی رفتار

ان میں سے ایک فیچر پریس ٹو 2x ہے جو ویڈیو  کی رفتار کو دوگنا بڑھا دیتا ہے، صرف ویڈیو پر اپنی انگلی کو دبا کر رکھیں جس سے پلے بیک اسپیڈ دوگنا بڑھ جائے گی، یہ فیچر ویب، ٹیبلیٹ اور موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔

تھمب نیل پریویو ہ

اسی طرح ایک نیا فیچر تھمب نیل پریویو ہے جس میں زیادہ بڑے تھمب نیل پریویو نظر آئیں گے، یہ فیچر اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ میں استعمال کیا جا سکے گا۔

لاک سکرین

 ایک اور بہترین فیچر اسکرین لاک ہے، لاک اسکرین فیچر کے استعمال سے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر اسکرین لاک ہو جائے گی اور حادثاتی طور پر ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہو گی، اس فیچر سے ڈیوائس کا ٹچ فنکشن ڈی ایکٹیو ہو جاتا ہے جس سے صارفین اسکرین کو چھونے سے ویڈیو کے رکنے، اسکیپ یا سجیسٹڈ ویڈیو کے سلیکٹ ہونے کی پریشانی نہیں ہوگی۔

سٹیبل والیوم

سٹیبل والیوم نامی فیچر بھی اس سروس کا حصہ بن رہا ہے، یہ فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی ویڈیو کا ساؤنڈ اچانک بہت زیادہ نہ بڑھ جائے، اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب میں لائبریری ٹیب کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب اسے یو (you) کا نام دیا جا رہا ہے، اس ٹیب میں پلے لسٹس، ڈاؤن لوڈز، واچ ویڈیوز اور پرچیز وغیرہ کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا رہا ہے، یہ نئی تبدیلی ویب اور موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرائی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آئندہ چند ہفتوں تک صارفین کو دستیاب ہوں گے، مزید فیچرز پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ یوٹیوب کڈز ایپ کو بھی ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔