ترک اداکار اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا پربول پڑے

Oct 18, 2023 | 15:08:PM
 ترک اداکار اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا پربول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک  )دنیا میں  اور خصوصی طور پر مسلمانوں میں مشہور ترک سیریز  ارطغرل غازی    میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد خاموش دنیا سے سوال کیا ہے۔

خاموش عالمی برادری اور اسلامی ریاستوں کے لیے جلال نے انسٹاگرام پر غزہ کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور غم و غصے کا اظہار کیا،اداکار نے اپنی پوسٹ میں ترکی میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا 'اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا’۔

جلال آل نے لکھا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟'

ترک اداکار نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا ' تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟’

یہ بھی پڑھیں ؛   غزہ میں اسپتال پر حملہ،امریکی صدربھی غمزدہ
 
واضح رہےکہ اسرائیلی فوج نے 17 اکتوبر کی شب غزہ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے متجاوز

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔