بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں چل بسے 

Nov 18, 2025 | 19:59:PM
بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں چل بسے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار 36 سال کی عمر کئی اعضا فیل ہونے کے باعث چل بسا۔

اڈویا میوزک سٹار ہیومنے ساگر کو 3 دن قبل صحت شدید خراب ہونے پر اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ دوران علاج مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن اُن کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے گلوکار کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیومنے ساگر 14 نومبر کو نمونیا اور دائمی جگر فیل کے باعث ہسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہر ڈاکٹر نے نگہداشت کے جدید اور انتہائی اہم اقدامات اٹھائے لیکن 36 سالہ گلوکار دوران علاج چل بسے،ہیومنے ساگر کی موت کی اطلاع سامنے آنے پر ریاست کے وزیراعلیٰ سمیت سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے دلی تعزیت کی ہے۔

وہ وائس آف اوڈیشہ سیزن 2 جیتنے کے بعد مشہور ہوئے تھے، ا ن کو آخری رسومات میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  ایمی ایوارڈ یافتہ اینی میٹڈ سیریز’’دی سمپسنز‘‘ کے رائٹر چل بسے