ایمی ایوارڈ یافتہ اینی میٹڈ سیریز’’دی سمپسنز‘‘ کے رائٹر چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایمی ایوارڈ یافتہ معروف اینی میٹڈ سیریز ’’دی سمپسنز‘‘ کے مصنف اورسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل انتھونی مک گراتھ المعروف ڈین مک گراتھ فالج کے باعث چل بسے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈین مک امریکی ٹی وی اور مزاحیہ تحریر کی دنیا میں ایک معتبر نام تھے، انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم حاصل کی ،تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ڈین مک گراتھ MIT میں کمپیوٹر گیمز ڈیزائن کرنے میں بھی مصروف رہے، ہالی ووڈ جانے سے قبل وہ سرکاری ہسپتالوں، کلینکس اور ایمرجنسی وارڈز میں طویل عرصہ تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
ٹی وی کی دنیا میں ان کا باقاعدہ آغاز سیٹر ڈے نائٹ لائیو میں لکھاری کے طور پر ہوا، جہاں انہوں نے کرس فارلے اور ایڈم سینڈلر جیسے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا، ڈین مک گراتھ نے کئی مشہور شوز کے لیے بھی سکرپٹ لکھے،بعدازاں وہ دنیا کے مقبول ترین ا ینی میٹڈ سٹ کام ’’دی سمپسنز‘‘ کی ٹیم میں شامل ہوگئے اور کئی اقساط کے شریک مصنف رہے جبکہ اسی کام پر انہیں ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔