کراچی: ڈیفنس سے نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش چار منزلہ عمارت کی چھت سے ملی،چوتھی منزل پر متوفیہ کے شوہر کی خالہ کا فلیٹ ہے،لاش چھت کے فرش پر موجود تھی اور دوپٹہ کا پھندا لگا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:قلعہ بالاحصار پشاور میں ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کا جرگہ
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے،متوفیہ کے شوہر کی خالہ اور کزن کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔