قلعہ بالاحصار پشاور میں ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کا جرگہ

Nov 18, 2025 | 10:04:AM
قلعہ بالاحصار پشاور میں ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کا جرگہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔

ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قبائلی عمائدین کے جرگہ کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور مشترکہ کوششوں کے بھرپورعزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نائجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 25 طالبات اغوا، وائس پرنسپل ہلاک