اداکارہ ارمینا خان دھاڑے مار کر رونے لگ پڑیں، وجہ کیا بنی؟

Nov 18, 2023 | 23:59:PM
 اداکارہ ارمینا خان دھاڑے مار کر رونے لگ پڑیں، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ ارمینا خان غزہ میں جاری  اسرائیلی جارحیت پر دھاڑے مار کر رونے لگ پڑیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے باعث الشفاء ہسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے کئی بچے شہید ہو گئے،اس خبر کے حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اب سے کچھ دیر قبل پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کا ردِ عمل سامنے آیا ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں ارمینا کا کہنا تھا کہ یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے کہ ان روتے ہوئے بچوں کو تسلی دینے والا یا پیار کرنے والا کوئی نہیں ہے، ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سب دیکھ کر میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں۔

یہی نہیں ارمینا نے روتے ہوئے کہا کہ کاش کوئی معجزہ ہوجائے، پلیز ان معصوم لوگوں کی مدد کریں، ان چھوٹے بچوں پر کچھ رحم کریں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے یہ کیپشن تحریر کیاکہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے بارے سن کر میں اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتی، ایسا لگ رہا ہے کہ میری دنیا اچانک پلٹ گئی ہے۔

اور میں کوئی ڈراؤنا خوب دیکھ رہی ہوں، میں ہر دن کسی کی مدد کرنے یا اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میری انسانیت سے امید ختم ہونا شروع ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا ،حبا بخاری بڑی مشکل میں پھنس گئیں

خیال رہے کہ نوزائیدہ بچوں کو غزہ سے باہر لے جانے کا مؤثر طریقہ کار موجود نہیں ہے۔