اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنا ہے , فواد چوہدری

Nov 18, 2022 | 17:05:PM
اسلام آباد چیتوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بنا ہے , فواد چوہدری
کیپشن: فواد چوہدری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کوچیتوں کے قدرتی مسکن میں گھس کر بنایا گیا ہے۔چیتوں نے بھی رہنا ہے ان کا بھی خیال کرنا اسلام آباد کے ہر شہری کا فرض ہے۔

واضح رہے کہ سید پور گاؤں میں کوچیتوں  کے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔