راؤ طلحہ جاوید پاکستان کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یعقوب طاہر )جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے دنیا پور کا نوجوان راؤ طلحہ جاوید پاکستان کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گئے۔
23 سالہ نوجوان راؤ طلحہ جاوید نے پاکستان کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،راؤ طلحہ جاوید نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور اب انہوں نے باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

راو طلحہ نے 2015 ء میں مقامی سکول سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا، 2017 ء میں ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا ،2021 ء میں سول انجینئرنگ میں بی ایس کیا اور 2022 ء کے سی ایس ایس کے امتحان میں پہلی کوشش میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بطور سسٹنٹ کمشنر آئی آر ایس ( ان لینڈ ریونیو سروس ) 51 کامن ٹریننگ پروگرام میں ٹریننگ مکمل کی اور 2025ء میں اپنے فرائض منصبی سنبھال لئے۔


یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے کہ محنت، عزم اور لگن کے ساتھ بڑی منزلیں حاصل کی جا سکتی ہیں،راؤ طلحہ کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک پیغام ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے، اصل چیز وژن، محنت اور مستقل مزاجی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی